نیوٹیک کا جاب فئیر اوپن ہاؤس تقریب وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی اور جام کمال کی شرکت

اسلام آباد بدھ کے روز نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں جاب فیئر اور اوپن ہاؤس کے ذریعے ٹیلنٹ اور جدت کی نمائش کرنے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جاب فیئر میں قومی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے طلباء کے ساتھ انٹرویوز کئے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نیوٹیک نے اس تقریب کے زریعے طلباء کو صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور کیریئر کے ممکنہ مواقع تلاش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔جس میں فائنل ایئر کے طلباء کے وسیع پیمانے پر پراجیکٹس پیش کیے گئے۔

اوپن ہاؤس کے موقع پر مہمانانان خصوصی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور وزیر تجارت جام کمال تھے.وفاقی وزرا نے اوپن ہاؤس میں دکھائے گئے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا اور طلبہ کی لگن، محنت اور اختراعی جذبے کی تعریف کی۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیرخالد مقبول صدیقی نے ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے جدید تحقیق اور جدید طریقہ کار کے لیے نیوٹیک کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ملک کی تکنیکی ترقی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں ایسے اداروں کی اہمیت مسلم ہے۔

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ نیوٹیک کے نئے اقدامات اور اختراعات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہم بحیثیت قوم آئی ٹی سیکٹر، صنعت کاری اور قابل تجدید توانائی میں ہموار رفتار سے آگے بڑھ رہے تھے۔اب پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے۔مجموعی معاشی صورتحال میں مہنگائی، معیاری زندگی اور بے روزگاری حکومت کے لیے چیلنجز ہیں اور ہم مقامی وسائل پر مبنی مقامی برآمدی منڈی کے ذریعے ان چیلنجوں پر قابو پا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا اوپن ہاؤس میں پیش کیے جانے والے ہر پروجیکٹ نے منفرد پہلو اور استعداد کا مظاہرہ کیا، جس سے طلباء کی فضیلت کے عزم کو ظاہر کیا گیا۔ اس تقریب نے طلباء کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور مہارتوں کو وسیع تر سامعین کے سامنے پیش کر سکیں۔

نیوٹیک کے زیر اہتمام جاب فیئر اور اوپن ہاؤس ایونٹس نے نہ صرف نیٹ ورکنگ کے قیمتی مواقع فراہم کیے بلکہ پاکستانی نوجوانوں کی مختلف صنعتوں میں شراکت کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔ نیوٹیک اپنے طلباء میں جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے

اپنا تبصرہ لکھیں