اسلام آباد – ایپنک (APNEC) پاکستان کی جانب سے سینیٹر محمد طلحہ محمود کو سینیٹ میں چوتھی بار کامیابی اور حلف برداری پر بھرپور مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں، میڈیا ورکرز اور ایپنک کے نمائندوں نے ان کے گھر جا کر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سابق وفاقی وزیر، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما سینیٹر محمد طلحہ محمود ایک نہایت شفیق، خلیق اور خدا ترس شخصیت کے مالک ہیں، جن کی عوامی اور سماجی خدمات قابل تحسین اور دوسروں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
طلحہ محمود فاؤنڈیشن ہر سال لاکھوں مستحقین میں کروڑوں روپے کی امداد تقسیم کرتی ہے، جو ان کی انسان دوستی اور خدمتِ خلق کے جذبے کا واضح ثبوت ہے۔ ان کی فلاحی سرگرمیاں معاشرے کے کمزور طبقے کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں۔
ایپنک کے چیئرمین محمد صدیق انظر نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود جیسے دیانتدار، باکردار اور محبِ وطن افراد کا پارلیمنٹ میں موجود ہونا نہ صرف ایوان کی عزت و وقار میں اضافہ کرتا ہے بلکہ جمہوری نظام کی مضبوطی اور ملکی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ ایسے اراکین کی موجودگی سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور پاکستان دنیا میں ایک باوقار مقام حاصل کر سکتا ہے۔