کیپیٹل یونیورسٹی کے طالبعلم رضاکاروں کا سیکیورٹی ڈویژن اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد: کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (CUST) کے طالبعلم رضاکاروں کے وفد نے سیکیورٹی ڈویژن اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات ڈی ایس پی ڈپلومیٹک محمد ایوب اعوان سے ہوئی۔ اس موقع پر پبلک ریلیشنز آفیسر نے بتایا کہ یہ دورہ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد، سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر عمل میں آیا۔

ڈی ایس پی ڈپلومیٹک محمد ایوب اعوان نے طلبہ کے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں سیکیورٹی ڈویژن کی ذمہ داریوں، طریقہ کار اور خدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ دورہ “فرینڈز آف پولیس پروگرام” کے تحت منعقد کیا گیا۔

وفد کو سیکیورٹی ڈویژن کے تحت کام کرنے والے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا، جن میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم، پولیس میس، اصطبل، اور ڈپلومیٹک انکلیو شامل ہیں۔ طالبعلموں کو ہائی سیکیورٹی زون میں پولیس گشت، غیر ملکی معززین (VVIP/VIP)، قومی شخصیات، اہم عمارتوں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی اور افادیت پر بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

طالبعلموں کے وفد نے ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے مؤثر اقدامات کو سراہا اور آئی جی اسلام آباد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں