منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی 13 ویں اجتماعی شادیوں کی تقریب واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں انجام پائی جس میں ایک مسیحی جوڑے سمیت بارہ جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی کرنل(ر) محمد خالد جاوید صدر منہاج القرآن راولپنڈی تھے انھوں نے نوبیاہتا جوڑوں کو سلامی دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا شرکا کا شکریہ ادا کیا اور انھیں اس کار خیر میں شرکت کی دعوت دی انھوں نے کہا کہ واہ کینٹ کے علاوہ فاونڈیشن ملک کے 12 دیگر شہروں میں بھی گذشتہ چند سالوں سے سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کراتی ہیں جس میں نادار اور مستحق خاندانوں کی بچیوں کو جہیز اور دیگر اخراجات کی مد میں مکمل سہولت فراہم کی جاتی ہے جوڑے کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے اور سکروٹنی کمیٹی کے ذریعے حق داروں کو اس سہولت سے فیض یاب کیا جاتا ہے منتظم محمود اعظم بٹ نے بتایا کہ واہ کینٹ برانچ کے زیر اہتمام اب تک 158 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں
خطبہء نکاح قاری مقصود ایوب نے پڑھایا
مردوں کی جانب۔ تقریب کی نظامت علامہ عبدالرشید تبسم نے انجام دئیے تقریب میں خطبہ استقبالیہ کے بعد مقررین میں سرپرست اعلی منہاج القرآن ویلفیئر فاونڈیشن واہ کینٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد،پروفیسر وقاص خان،عابد حسین نے خطاب کیا
خواتین کے لیے خوبصورت نعتیہ محفل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا صدر ویمن ونگ مسز ریاض نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کے لیے پرخلوص خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ دلہوں کے لیے تحائف اور دلہنوں کے لیے فی کس 5 لاکھ جہیز کا بندوبست کیا گیا ہے
دلہن دلہا کے خاندانوں کے علاوہ تمام مکتب فکر کے مخیر حضرات اور صحافی برادری نے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی تقریب میں معیاری اور لذیذ کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا
Thanks for awesome media coverage.i m glad to see your inspiration in first time joining our program. Your kind support required in future.