وفاقی وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کرسچن ہسپتال ٹیکسلا میں جدید سہولیات سے آراستہ مردانہ وارڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم ڈیوڈ نے مہمان خصوصی کا اپنے سٹاف کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا
بیرسٹر عقیل ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام حلقے کی عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور علاج تک آسان رسائی یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ عوام کی خدمت اور صحت عامہ کی بہتری ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے۔
خواتین وارڈ کی تزئین و آرائش اور کمیونٹی کے لیے جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک خطیر رقم بطور عطیہ فراہم کردی گئی۔ ہماری کوشش ہے کہ علاقے کے ہر شہری کو بلا امتیاز معیاری اور بروقت علاج میسر آئے۔