پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا (PBA): ایک وژن سے حقیقت تک کا سفر

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا (PBA) کے الیکشن 2025 -2027 کے لیئے رحیم شاہ صدر ، محمد کاظم نائب صدر ، اور میاں صغیر احمد بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

تحریر : عابد صدیق چوہدری

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا (PBA) کا قیام 2001 میں عمل میں آیا، جبکہ 2007 میں اسے کورین حکومت سے باضابطہ طور پر رجسٹریشن حاصل ہوئی۔ اس تنظیم کی بنیاد ایسے وقت میں رکھی گئی جب جنوبی کوریا میں پاکستانی کاروباری افراد کو ویزوں، کاروباری رہنمائی اور قانونی معاونت جیسے متعدد مسائل کا سامنا تھا۔

PBA کا بنیادی مشن نہ صرف پاکستانی تاجروں کے مسائل کا حل تلاش کرنا تھا، بلکہ کوریا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا، کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور قومی تہذیب و ثقافت کا فروغ بھی تنظیم کے اولین مقاصد میں شامل رہا۔

ابتدائی دور اور بنیاد رکھنے والے افراد

تنظیم کے بانی صدر شاہد بشیر اور ان کے رفقاء — جن میں اصغر بانگی، حافظ وحید، محمد علی، مہر سرور، عارف منیر، سلیم بٹ، ذوالفقار خان، صاحب زادہ حاجی، خالد خان، اسرار خان اور دیگر مخلص افراد شامل تھے — نے نہ صرف تنظیم کی بنیاد رکھی بلکہ اس کا آئین بھی مرتب کیا۔ ابتدائی میٹنگز اتیوان مسجد، دوستوں کے دفاتر اور ریسٹورنٹس میں منعقد ہوتی تھیں۔ پہلے دفتر کا قیام ینگسن گو چنگ مِن آفس میں عمل میں آیا۔

سفارتی تعلقات اور قومی وقار کی نمائندگی

2005 میں جنرل پرویز مشرف کے دورۂ کوریا کے موقع پر، PBA نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے کے عشائیے میں شرکت کی۔ بعد ازاں وزیر اعظم شوکت عزیز کی آمد پر تنظیم نے عشائیے کا انعقاد کیا اور انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

تنظیم کی بحالی اور نئی قیادت کا انتخاب

بانی صدر کی کوریا چھورنے کے بعد کچھ عرصے کے لیے تنظیم غیر فعال رہی،ہم خیال دوستوں نے مل کر PBA کو دوبارہ فعال کیا اور حافظ وحید کو صدر منتخب کیا گیا . ان کی قیادت میں تنظیم نو کی گئی۔ان کے سبکدوش ہوتےہی بعد ازاں ہونے والے انتخابات میں مدثر علی چیمہ صدر منتخب ہوئے، نوجوان قیادت اور ان کی ٹیم — صابر خٹک، مہر سرور، شفیق خان، ندیم ملک، راجہ عامر اقبال، میاں صغیر احمد، جاوید ملک، عظیم گجر، جہانزیب خان اور دیگر — نے PBA کو ایک بھرپور اور متحرک تنظیم میں تبدیل کیا۔

PBA نے دوبارہ مدثر علی چیمہ کو بلا مقابلہ صدر اور صابر خٹک کو جنر ل سیکرٹری منتخب کیا گیا .

پاکستانی سفارتخانے سفیر نصراللہ ، رحیم حیات قریشی ،ممتاز زاہرہ بلوچ ، کی معاونت سے نہ صرف پاکستان کا مورال بلند ہوا بلکہ قومی تہوار بھی بھرپور جوش و خروش سے منائے جانے لگے، جس سے پاکستانی کمیونٹی کو نئی شناخت ملی۔

تنظیمی ڈھانچہ اور جمہوری اقدار

PBA ہمیشہ ایک جمہوری تنظیم رہی ہے۔ یہ کسی فرد واحد کی ملکیت نہیں بلکہ سیکڑوں ممبران پر مشتمل ایک فعال پلیٹ فارم ہے۔ تنظیم نے ملک بھر میں وِنگز تشکیل دیے تاکہ مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں سے رابطے مزید مضبوط ہوں۔

مدثر علی چیمہ اور صابر خٹک کی قیادت میں نمایاں خدمات کی بنیاد پر انہیں بالترتیب چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کیا گیا، اور نئے انتخابات میں نئی منتخب باڈی میں جہانزیب خان صدر، حمید الحق نائب صدر اور میاں صغیر احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔PBA کی آعلی قیادت نے اسلام آباد پاکستان میں منعقد ہونے والی اوورسیز پاکستانی کانفرنس جیسے اہم مواقع پر بھرپور نمائندگی کی۔

تازہ ترین پیش رفت اور نئی قیادت

جون 2025 میں موجودہ باڈی کی مدت مکمل ہونے پر نئے انتخابات کا اعلان کیا گیا۔ آئین کے مطابق الیکشن کمیٹی قائم کی گئی جس کے ارکان میں مہر سرور، اصغر بانگی، شکیل احمد، اور ملک ندیم شامل تھے۔ چونکہ کسی رکن نے تین امیدواران — رحیم شاہ، محمد کاظم، اور میاں صغیر احمد — کے خلاف کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے، لہٰذا وہ بلا مقابلہ صدر، نائب صدر، اور جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

امید، عزم اور استقامت کا پیغام

PBA کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت نیک ہو، قیادت مخلص ہو، اور ٹیم متحد ہو تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے۔ یہ تنظیم آج بھی پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کی عزت و وقار کو بلند کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ PBA اور دنیا بھر میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتے ہیں کہ یہ تنظیم ہمیشہ کوریا میں پاکستانیوں کے لیے روشنی کا مینار بنی رہے گی۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں