صدر مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت میں فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرانے کے واقعے میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا شہدا کو خراج عقیدت پیش کی اور بلندیء درجات کے لیے دعا کی ۔
صدر مملکت نے فورسز پر خود ساختہ بم کے ذریعے دہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مذمت کی انھوں نے کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے قوم اپنے بہادر بیٹوں اور شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی صدر نے شہداء کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری كو خراج تحسین پیش کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت، صبر جمیل کی دعا کی