ہفتہ کے روز اسلام آباد میں شیران اسلام اور جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام کل جماعتی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مقرین نے کہا کہ مبارک ثانی کیس میں دی گئی رعایت کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔قرآن مجید میں تحریف معنوی کی کوشش سے مسلمانوں کے دل سخت مجروح ہوئے ہیں۔اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں قرآن مجید کا عربی متن، محرف ترجمہ اور توہین آمیز تفسیر شائع کرنےاور اسے بطور نصاب پڑھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔آئندہ سماعت میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قرآن و سنت اور آئین ختم نبوت کے مطابق فیصلہ کریں۔
”کل جماعتی تحفظ آئین ختم نبوت کانفرنس “ کا اعلامیہ ہے کہ قرآن مجید میں تحریف معنوی کی کوشش سے مسلمانوں کے دل سخت مجروح ہوئے ہیں۔اسلامیان پاکستان چیف جسٹس کے غیرشرعی اور غیر آئینی فیصلہ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔آئین کے مطابق ہمارے ملک میں قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی نہیں ہوسکتی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔