راولپنڈی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والی 2 خواتین واہ
کینٹ سے گرفتار کر لی گئیں۔ واہ کینٹ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ انیلہ بی بی سے 02 کلو 440 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ملزمہ نے تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔دوسری کارروائی میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی لیڈی سمگلر بینش عرف مونا کو اڑھائی کلو ہیروئین سمیت گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمہ کی شناخت بینش عرف موناکے نام سے ہوئی، ملزمہ بینش عرف مونا سے 02کلو 360گرام برآمد ہوئی۔
گرفتارمنشیات فروش خواتین کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، ملزم خواتین جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کرتی تھی،جنہوں نے تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو خواتین کو گرفتار کر کیا۔