صوبوں کی پولیس ہماری تحریک میں شامل ہو جاۓ منشیات فروشوں کے لیے زمین تنگ کر دیں گے آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے نشہ اب نہیں مہم کے تحت منعقدہ واک سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے خلاف کاروائی کو مقدس مقصد قرار دیا ہے۔

ہفتہ کے روز نشہ اب نہیں مہم کے فرغ کے لیے منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آنے والی نسل میں وہ زہر نہ جانے دیں جس کے بعد اچھے اور برے کا فرق ختم ہوجاتا ہے۔

علی ناصر رضوی نے کہا اچھائی اور برائی کی جنگ ازل سے چل رہی ہے۔مگر کامیابی ہمیشہ برائی کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو ملتی ہے۔نشے کے خلاف لڑنا صرف ہمارا کام نہیں سب نے حصہ لینا ہے۔

“نشہ اب نہیں” کے پیچھے متاثرہ خاندانوں کی سسکیاں ہیں آنسو ہیں کہانیاں اور داستانیں ہیں۔اگر اب ہم نے اب بھی نہ کچھ کیا تو کچھ بھی باقی نہ بچے گا۔بس طرح کے چیلنجز قوموں کی زندگی میں آئے اور تحاریک شروع ہوئیں۔

انہوں نے کہاتحریکوں نے آندھیوں کو چٹکیوں میں مسل دیا۔نشہ اب نہیں پولیس کی باقاعدہ تحریک ہے۔اسلام آباد کے شہریوں سے کہتا ہوں ہم نے مل کر نشے کے خلاف لڑنا ہے۔نشے کو وہاں دفن کریں گے جہاں سے وہ باہر نہ آسکے۔

نشہ بیچنے والے کو اب لگے گا کہ اب وہ بچ نہیں سکے گا۔نشہ اب نہیں کا نعرہ کافی نہیں ابھی عملی طور پر بہت کام کرنا ہے۔ابھی اس میں جو 250 لوگ گرفتار کیے وہ بڑی کامیابی نہیں۔

علی ناصر زیدی نے کہا میری درخواست ہے تمام صوبوں کے آئی جیز اس تحریک کو اپنے اپنے صوبوں میں لے کر جائیں۔تاکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگ یہاں سے بھاگیں تو ان کو کہیں اور جگہ نہ ملے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہم نہیں دیکھ سکتے کہ ہمارے بچوں کے مستقبل بھیانک ہوں۔وعدہ ہے اس نشے کی لعنت کے خلاف لڑنے کے لیے جسم کے آخری خون کے قطرے کو بھی بہا دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں