وزیرِ اعظم کی دہشتگرد حملے کے فوجی شہداء کے گھروں پر آمد

وزیرِ اعظم شہباز شریف سوموار کے روز لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کے گھر چکلالہ آئے۔انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم کی کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر، تلہ گنگ آئے۔وزیرِ اعظم نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت.انہوں نے شہید کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے کہا پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔مجھ سمیت پوری قوم ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے.

شہداء کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں.پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کے مواقع پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.

اپنا تبصرہ لکھیں