صارفین کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا .کمشنر فیصل آباد سلوت سعید

فیصل آباد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مستحقین کے لئے نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔کمشنر سلوت سعید نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ ویئر ہاؤس کا دورہ کیا اور نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگ کی تیاری کا معائنہ کیا۔رمضان راشن پیکج کے ہر تھیلے میں 2، 2 کلو چینی، بیسن، چاول، گھی اور10 کلو آٹا شامل ہیں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ پیکج میں اشیاء خورونوش کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کو ان کے گھر کی دہلیز پر راشن بیگ فراہم کریں گے اورتمام مراحل کو ڈیجیٹلائزیشن طریقے سے شفاف بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔کمشنر نے اشیاء کی کوالٹی بھی چیک کی اور کہا کہ ماہ صیام میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں ساڑھے تین لاکھ کے قریب مستحق گھرانوں کو راشن تقسیم کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹرڈ خواتین کی ڈور ٹو ڈور تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں