سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے ایک آفیسر اور ایک ملازم کو 3 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

محکمہ محنت سندھ کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI) کے دو افسران کو کرپشن کے ایک مقدمہ میں تین سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کراچی کے جج جناب محمد احسن خان درانی نے کرپشن کے ایک مقدمہ میں محنت کشوں کے ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے دو افسران ارشد منظر اور حسیب کو بدعنوانی ثابت ہونے پر تین سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔

سندھ سوشل سیکورٹی کے سائیٹ ویسٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین سوشل سیکورٹی آفیسر ارشد منظر اور نائب قاصد حسیب اللہ کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن نے تین سال قبل بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا تھا ، جس کا فیصلہ 30 نومبر کو سنایا گیا ہے ۔

مذکورہ افسران نے ایک اورنگی ٹاؤن کے پرائیویٹ اسپتال سے رشوت حاصل کر کے ان کے ملازمین کی تعداد کو کم ظاہر کرنا تھی ۔ جس پر مالکان نے محکمہ انٹی کرپشن میں ان افسران کے خلاف ایف آر درج کروائی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں