شیر افضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللہ خان کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں دفعہ 506 ، 352 کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔ سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے 2 روز قبل درخواست دائر تھی۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے ایکسپریس نیوز کے ٹاک شو کے دوران پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت نے ن لیگ کے سینیٹر افنان پر حملہ کر دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ن لیگی سینیٹر اور پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی ۔ ٹی وی شو کی یہ لڑائی سوشل میڈیا پر بھی موضوع ہے ۔