ملتان ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف 1626 مقدمات درج

آر پی او کی ہدایت پر ملتان ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے کیونکہ 15 دنوں کے دوران بجلی چوری کے 1626 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

آر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے بتایا کہ ریجن بھر میں 426 بجلی چوروں کو گرفتار کر کے چالان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی قومی اثاثہ ہے اور اس کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ 15 پر قومی اثاثہ چوری کرنے والے افراد کی نشاندہی کریں یا متعلقہ محکمے کو اطلاع دیں۔

آر پی او نے کہا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں