لاہور:- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے اگست جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق 15ایمرجنسی نمبر پر اگست میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 27لاکھ97 ہزار316 کالز موصول ہوئیں۔موصول شدہ کالز میں سے 5 لاکھ 78 ہزار417 کالز غیر متعلقہ تھیں۔مختلف معلومات کے حصول کیلئے 47ہزار410 کالز موصول ہوئیں۔ٹوٹل 2لاکھ15 ہزار219 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔اگست کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ 8 ہزار154 کالز پر راہنمائی کی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاہورلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے 5لاپتہ افراد کو اپنوں سے ملوایا گیا۔78موٹرسائیکلیں اور 01 گاڑی مالکان کے حوالے کی گئی۔ایس پی حسن جاوید کاکہناتھا کہ 15 پر غیر متعلقہ کالز روکنے کیلئے (IVR) انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم نصب کیا گیا ہے، شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ضرورت کے وقت ہی کال کریں۔15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔
تازہ ترین
- صدر مملکت کی 9 انشورنس پالیسی ہولڈرزکو 1 کروڑ 52 لاکھ روپے دینے کی ہدایت
- صدر مملکت سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
- ایوانِ قائد میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد
- چینی سفارتخانے اور چائنہ کلچرل سینٹرنے وسط خزاں تہوار کی تقریبات کا پاکستان میں باضابطہ آغاز
- صدر مملکت کا میجر عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days