اسلام آباد ہائی کورٹ کاسی ڈی اے کو 100 سے زائدشو روم ڈی سیل کرنے کا حکم

جمعہ کے روز کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت کی طرف سے بڑا حکم سامنے آیا ہے۔عدالت نے بغیر نوٹس سیل کیئے گے تمام کار شورومز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائی کورٹ کے جج بابر ستار نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سے وضاحت طلب کر لی۔ عدالت نے سی ڈے اے سے پوچھا بتایا جائے کہ شو روم سیل کرنے سے قبل قانون کے مطابق نوٹسز کیوں نہیں جاری کیئے گئے۔

عدالت میں درخواست گزاروں کے وکلا کا کہنا تھا کہ کار ڈیلرز کا کاروبار موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت ریگولیٹ ہوتا ہے یہ سی ڈی اے کا اختیار نہیں ہے۔سی ڈی اے نے غیر قانونی طور پر کار شورومز کو سیل کیا ہے۔

سیکٹر ۔G-8 کے سماجی اور سیاسی کارکن ارسلان مسعود خان نے عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔فیصلے کے بعد سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سی ڈی اے کا یہ اقدام غیر قانونی ہونے کے ساتھ ظالمانہ بھی تھا۔

عدالت نے سی ڈی اے کے اس ظالمانہ اقدام کو مسترد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا صرف G-8 سیکٹر میں ہزاروں افراد کاروں کی خرید و فروخت کے اس کاروبار سے وابستہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں