صدر مملکت سے روس کے نائب وزیر اعظم کی وفد کے ہمراہ ملاقات میں پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دونوں ممالک کےعلاقائی روابط ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیادونوں ممالک نے زراعت، تحفظِ خوراک ، کاروبار، تعلیم، ریلوے، سائنس اور ٹیکنالوجی ،عوامی روابط جیسے اہم شعبوں میں باہمی سودمند تعاون فروغ دینے پر زور دیا.
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے مابین روابط بڑھانے، بارٹر ٹریڈ پر غور کرنے کی ضرورت ہے ،دونوں ممالک کی عوام اور کاروباری اداروں کے مابین روابط بڑھانا ہوں گے ، ویزا قواعد میں نرمی ، ریلوے اور براہ راست پروازوں سے پاک-روس روابط بڑھائے جا سکتے ہیں، ملاقات مٰیں زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی زرعی شعبے میں پاکستان اور روس کے مابین مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان کا 75 رکنی تجارتی وفد اکتوبر میں روس کا دورہ کرے گا.
روس کے نائب وزیراعظم کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ غذائی تحفظ، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، روابط اور ریلوے کے شعبوں میں تعاون بہتر بنانے کا خواہاں ہے، اکتوبر میں روسی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، روس تمام مذاہب اور مسلم ثقافت کا بے پناہ احترام کرتا ہے ، روس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی.