تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کابدلہ لینے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر نے کہاہے کہ اسماعیل ہنیہ پر حملہ کا بدلہ لیں گے،بزدلانہ حملے کا حساب دینا پڑے گا۔
یاد رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔پاسداران انقلاب نے اسماعیل ہنیہ کے تہران میں شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔
ایرانی ٹی وی کا کہنا ہےکہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا۔