عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل برقرار استیفعی واپس

راہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے 22 جون 2024 کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم پارلیمانی پارٹی کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے الگ الگ متفقہ قراردادوں کے ذریعے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

اور ان سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر برقرار رہنے کی درخواست کی۔بانی چیئرمین عمران احمد خان نیازی نے بھی ان کی خدمات کو سراہا اور پارٹی کے لیے ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔بانی چیئرمین کی ہدایت پر عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔ وہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر جاری رہیں گے اور ہم سب کو امید ہے کہ پارٹی ان کے سیاسی تجربے اور قیادت سے فائدہ اٹھائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں