شیخو پورہ ریجنل پولیس آفیسر کی ڈی پی او دفتر آمد محرم الحرام میں قیام امن کے لیے ہدایت

رپورٹ(متین حسن شیخوپورہ)

ہفتہ کے روزشیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کی ضلع شیخوپورہ آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ و دیگر پولیس افسران نے ان کااستقبال کیا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

آر پی او نے تمام ایس ڈی پی اوز کے ساتھ محرم الحرام میں قیام امن اور ضلع میں جرائم کے متعلق اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کے دوران آر پی او شیخوپورہ نے محرم الحرام میں مجالس و جلوسوں کی تحفظ اور جرائم کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے سیکیورٹی پلان اور ضلع بھر میں جرائم کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

آر پی او شیخوپورہ نے تمام ایس ڈی پی اوز کو محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی، سیکیورٹی کو ہر لحاظ سے فول پروف بنانے اور جرایم کے مکمل خاتمے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے عوام الناس کے سا تھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور اچھارویہ رکھنے، تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں شکایات لے کر آنے والے لوگوں کی فوری داد رسی کر نے کی ہدایت بھی دیں۔ آر پی او شیخوپورہ نے اچھی کار کردگی پر پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں