خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں گورکھا شاہ حسین کے قریب مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فاروق، نقیب اور صالح خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
اس سے قبل 2019 میں بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر کم از کم 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
لیویز ذرائع کے مطابق 15 سے 20 نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے گوادر جانے والی پانچ بوگیوں کو بوزی ٹاپ کے قریب روک لیا۔
حملہ آوروں نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور ان میں سے 16 کو اتار دیا۔ اس کے بعد انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے 14 مسافروں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ دو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔