محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر میں بجٹ کے کلوزنگ کے وقت اچانک آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات کی بیرک 84 کے کچھ حصے میں ساڑھے پانچ بجے کے قریب دھویں کے باعث فوری طور پر فائر بریگیڈ کو بلایا گیا۔
فائر بریگیڈ نے فوری طور پر پہنچ کر آگ کو بجھایا۔ ۔
آگ کا معمولی واقعہ تھا سیکریٹری اطلاعات کے مطابق اس کمرے میں کوئی ضروری ریکارڈ موجود نہیں تھا.وہاں کچھ پرانے رسالے موجود تھے جن کو بھی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ بلڈنگ کی ڈویزن 2 کے انجیئر نے ابتدائی طور پر بتایا کہ واقعہ پاور فلکچویشن کی وجہ سے یو پی ایس میں معمولی آگ لگنے کے باعث ہوا۔ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بھی آگ لگنے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوٸے بتایا کہ معمولی آگ تھی ریکارڈ یا اہم کاغذات محفوظ رہے۔