اسلام آباد پولیس ڈرل انسٹرکٹر نے زیر تربیت افسر کو تھپڑ جڑ دیا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی کا نوٹس

پیر کے روز اسلام آباد پولیس کی ڈرل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ڈرل کے دوران ڈرل انسٹرکٹر ایک زیر تربیت کو پکڑ کر زبردستی گراونڈ میں لیے پھرتا ہے۔بعد ازاں انسٹرکٹر نے افسر کو تھپڑ جڑ دیا۔جس پر سوشل میڈیا صارفین اسلام آباد پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈرل انسٹرکٹر کی تھپڑ مارنے کی ویڈیو مارنے کا معاملہ زیر تربیت افسر کے ساتھ ناروا سلوک پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ڈرل انسٹرکٹر کو معطل کرکے لائن کلوز کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔زیر تربیت پولیس افسران کی عزت نفس کا خیال رکھنا سب پر لازم و واجب ہے۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ پولیس کی فزیکل اور تھیوریٹکل ٹریننگ بہتر سے بہتر کی جارہی ہے۔کسی بھی طرح سے کسی ماتحت پولیس افسر کے ساتھ ناروا سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

زیرتربیت افسران سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تربیت اچھے طریقے سے مکمل کریں تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں۔

جبکہ ترجمان پولیس نے متاثرہ افسر اور ڈرل انسٹرکٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ نہ ہی واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کا وقت اور دن بتایا ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی اسلام آبادنے اس سے قبل بھی متعدد واقعات پر نوٹس لیا اور انکوائریاں مقرر کر چکے ہیں۔ جن کے تا حال کوئی نتائج ظاہر نہیں ہوۓ۔

علی ناصر رضوی کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کے بعدانہوں نے تھانہ ترنول پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت، تھانہ رمنا میں کالج طالبات سے بھری وین کو پولیس کے یرغمال بنانے اور دیگر واقعات کے نوٹس بھی لیے۔جن کے نتایج تا حال مخفی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں