آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کی ضرورت ہے قائم مقام صدر گیلانی

قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اہم سیاسی شخصیات سے خطاب کیا۔انھوں نے آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کی ضرورت پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ معاشی خوشحالی ملک میں سیاسی استحکام سے منسلک ہے معاشی استحکام کے بغیر عوام کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی۔

قومی مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لانے کی ضرورت ہےوفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملتان میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے قائم مقام صدر نےعوامی خدمت کو ترجیح دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنوبی پنجاب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بڑے پیمانے پر لوگ مستفید ہو رہے ہیں، مزید وسعت دینے کی ضرورت ہےجنوبی پنجاب میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم سے بات چیت شروع ہو چکی ہے،

اپنا تبصرہ لکھیں