صدر مملکت سے گورنر خیبر پختونخواہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر فیصل کریم کنڈی کو مبارک باد دی۔

فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کےلئے اعتماد کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبر پختونخواہ کو مفاد عامہ کےلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے فیصل کریم کنڈی کو اپنے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی کےلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں