پی آئی اے کی پرواز میت اسلام آباد چھوڑ کر ورثا کو لیکر اسکردو پہنچ گئی

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز میں بچے کی میت رکھنا بھول گئی۔راولپنڈی میں زیر علاج ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے محمد عسکری نامی شخص کا 6 سالہ بیٹا جمعرات کے روز انتقال کر گیا تھا۔ والدین نے میت کو اپنے ہمراہ اسکردو لے جانے کے لیے اسلام آباد سے پی آئی اے کارگو بُک کیا تھا۔

جمعہ کے روز والدین کو پی آٸی اے کی پرواز اسکردو لے آٸی ، تاہم پی آئی اے انتظامیہ اسلام آباد سے اسکردو آنے والی پرواز میں میت رکھنا بھول گئی۔سکردو ائیر پورٹ پر مرحوم بچے کے والدین اور دیگر لواحقین نے پی آئی اے کے عملے کی غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مرحوم بچے کے والدین تو میت کے انتظار میں سکردو بیٹھے ہیں ۔جبکہ میت کے لواحقین میں سے تین افراد میت کولانے کے لیے بذریعہ جہاز جمعہ کے روز اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔پی أئی اے نے یقینی طور پر میت کو جہاز میں لوڈ کرنے کےلیے کارگو کے ایک اہلکار کو بھی سکردو سے اسلام آباد روانہ کر دیا۔

زرائع ابلاغ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ ہفتہ کے روز پہلی فلائٹ سے بچے کی میت یقنی طور پر اسکردو پہنچانے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب عملے کو سخت سزا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں