پہلی انٹر ڈپارٹمنٹ ٹینس ٹورنامنٹ ائرفورس نے جیت لی

منگل کے روز اسلام آباد میں پہلی انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹرافی کے آخری روز ائیر فورس نے کامیابی سمیٹ کر ٹرافی اٹھا لی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے 3 سے7 مئی تک جاری رہنے والا ٹورنامٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

پاکستان ایئر فورس نے فولادی عزم کے مظاہرہ کیا اور انہوں نے براہ راست 2-0 کی فتح میں واپڈا کو زیر کر دیا۔واپڈا ٹورنامنٹس میں 42 سال کی فتوحات کے دور سے لطف اندوز ہونے کے بعد ٹینس میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئی۔

سنگلز میں پہلی پوزیشن کے لئے جنگ پاکستان فضائیہ اور واپڈا کے مابین شروع کی گئی تھی۔ پہلی سنگلز میں پاکستان ایئر فورس نے ایک بار پھر فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا۔پی اے ایف کے یوسف خلیل واپڈا کے محمد عابد کو دو سیٹ میچ 6-2 6-4 سے شکست دے دی۔

دوسرے سنگلز میں 23 سال کی عمر میں پی اے ایف کے محمد شعیب نے ایک دلچسپ سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نمبر 1 واپڈا کے عقیل خان کو پریشان کیے رکھا۔یہ مقابلہ 2 گھنٹہ سے زاید وقت جاری رہا۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹینس کے عمدہ کھیل کی نمائش کی اور اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔اسکور ہوکر 5-5 کھیلوں تک چلا گیا۔محمد شعیب نے عقیل خان کو 7-5 6-4 سے شکست دی۔

میچوں کے آخری دور میں ایس این جی پی ایل نے آرام سے پاکستان نیوی پر قابو پالیا۔ پہلے سنگلز میں سوئی نادرن کے احمد بابر نے نیوی کے فیضان خان کے خلاف بہت اچھا کھیل پیش کیا اور اپنا میچ سیدھے سیٹ میں 6-2 6-3 سے جیت لیا۔

دوسرے میچ میں سوئی نادرن کے ثاقب حیات نے نیوی کے اسد زمان کے خلاف اپنا مقابلہ جیتنے کے لئے سخت محنت کی۔

عثیم الحق قریشی صدر پی ٹی ایف کےہمراہ سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی فاتح اور رنر اپس میں انعامات تقسم کیئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں