جڑانوالہ اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا، کسانوں کے حقوق پورے کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،

جڑانوالہ میں جماعت اسلامی کسان بورڈ کی جانب سے کسانوں کے حقوق کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا، کسانوں کے حقوق پورے کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان رل رہا ہے3900 روپے فی من ریٹ دیا گیا لیکن گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی4800 روپے من آٹا اور گندم 3000 روپے من عجیب ریٹ کی منطق چل رہی ہے حکومت کسان کے ساتھ دشمن پالیساں بند کرے اور فوری باردانے کا حصول اور گندم کی خرید فوری شروع کرے اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ ہاوس اور پنجاب اسمبلی، وزیر اعظم ہاؤس کا گھیراؤ بھی کریں گے۔ کسان کے ساتھ ہونے والا ظلم فوری بند کیا جائے۔بار دانہ کے لیے بنائی گئی ایپ سے بھی باردانہ نہ مل سکا۔کسانوں کے حقوق کے لیے قائم کیے گئے احتجاجی کیمپ میں صدر جماعت اسلامی کسان بورڈ رانا طاہر منج،صوبائی نائب امیر رانا عبدالوحید، تحصیل صدر یوتھ باسم سعید،سیاسی کمیٹی کے صدر رانا سلطان محمود نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کسانوں کے حقوق کے لیے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں