تھانہ ترنول پولیس کی حراست میں شدید زخمی ہونے والا ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا۔ہلاک ملزم کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔واقعہ منگل کے روز پیش آیا۔
ملزم سلمان خان ولد فرید محمد ضلع مہمند کا رہائشی تھا۔جس کی گرفتاری کے لیے 18 اپریل 2024 کو وارنٹ حاصل کیا تھا۔وارنٹ شبیر بھٹی مسجسٹریٹ غربی اسلام آباد کی عدالت سے جاری کیا گیا تھا۔
ملزم 380/457 کی تعزیرات کے تحت 2023 کے مقدمہ نمبر
925 میں نامزد تھا۔جس کے خلاف 10 دسمبر 2023 کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہوا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ملزم زخمی ہو گیا تھا جو کہ بعد ازاں اسپتال میں علاج معالجے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران حراست فرار کی کوشش کی۔ملزم نے تھانے کی چھت سے چھلانگ لگاکر زخمی ہوا۔آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
واضح رہے کہ نو تعینات شدہ آئی جی کا رواں ہفتے میں تیسرا نوٹس ہے جس پر انکوائری مقرر کی گئی ہے۔ اسی ہفتے پہلے 2 نوٹسز اور ان کے نتیجے میں انکوائریوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
سی این این اردو کی طرف سے ہلاک ہونے والے ملزم سلمان احمد کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ان کا موقف اور ملزم کی ہلاکت کے حقائق جلد متوقع ہیں۔