وزیراعظم کا گندم خریداری ہدف میں اضافہ اور فوری خریداری کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کے لئے بڑا حکم سامنے آیا ہے۔شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

اتوار کے روز وزیراعظم کی طرف سے وفاقی حکومت کوکسانوں سے گندم کی فوری خریداری ممکن بنانے کا دیا ہے۔جبک وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیاہے۔

وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں