گورنر سندھ کی ایشیا کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کی عیادت ، مسلسل ماہانہ مالی تعاون پر گورنر سندھ کا مشکور ہوں، نصیر سومرو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری گلستان جوہر کے نجی اسپتال پہنچے اور ایشیا کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کی عیادت کی، گورنر سندھ نے ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ نصیر سومرو ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، گورنر سندھ نے نصیر سومرو کو مالی مدد کا چیک بھی دیا۔ نصیر سومرو نے مسلسل ماہانہ مالی تعاون پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں