متحدہ عرب امارات میں7سے 9مئی تک ہونے والی کانفرنس میں 174ممالک کے 10,313سے زائد سرمایہ کار شرکت کریں
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 7سے9مئی تک ابو ظہبی متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 13ویں سالانہ انوسٹمنٹ میٹنگ 2024ء میں بطور مندوب شرکت کرنے پر غور کرے گا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے سرکردہ سرمایہ کاری پلیٹ فارم AIMکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اُن سے ملاقات کی اور انھیں اس سرمایہ کاری میٹنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہکہ بو ظہبی منافع بخش سرمایہ کاری کی وجہ سے عرب ایشیا اور دوسرے ملکوں کیلئے انتہائی پرکشش ملک بن چکا ہے اور اردگرد کے ملکوں کے بڑے کاروباری ادارے اِس کی افادیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے وہاں اپنے دفاتر قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی معیشت کو مندے سے نکالنے کیلئے اس میٹنگ کو ایک اہم اور بڑا قدم قرار دیا اور کہا کہ اس وقت پوری دنیا کے سرمایہ کار متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کی تقلید کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ علاقہ پاکستان کے انتہائی قریب واقع ہے اِس لئے پاکستان کو بھی اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس سے قبل مسٹر محمد ہارون چیف ایگزیکٹو آفیسر AIM نے انہیں بتایا کہ 7سے 9مئی تک ہونے والی اس کانفرنس میں 174ممالک کے 10,313سے زائد سرمایہ کار شرکت کریں گے جبکہ اس میں ڈیجیٹلائزیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔