سردار ایاز صادق نے سولہویں قومی اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کیے، انکے مدِ مقابل عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 292 ووٹ ڈالے گئے۔اسپیکر کے انتخاب کے لیے صرف 1 ووٹ منسوخ قرار دیا گیا۔
سردار ایاز صادق تیسری بار اسپیکر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔سردار ایاز صادق 2013 سے 2018 تک دو بار اسپیکر قومی اسمبلی کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں