پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خان پاکستان سوسائٹی فار ہارٹیکلچرل سائنسز (پی ایس ایچ ایس)کے بلا مقابلہ صدر منتخب

پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خان پاکستان سوسائٹی فار ہارٹیکلچرل سائنسز (پی ایس ایچ ایس)کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے پاکستان ہارٹیکلچرل سوسائٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آٹھویں بین الاقوامی ہارٹیکلچر کانفرنس کے دوران منعقد ہوا۔ پروفیسر خان بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے ڈاکٹر اعظم خان کو پی ایس ایچ ایس کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد دی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خان کا صدر منتخب ہونا ہارٹیکلچر کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ سائنٹیفک سوسائٹی اور بارانی زرعی یونیورسٹی کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں