پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں ورکشاپ میں منعقد ہوئی۔

راولپنڈی – پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں نتائج پر مبنی تعلیم کی اہمیت اور نفاذ کے موضوع پر ایک ورکشاپ بعنوان ”تعلیمی نظام: تعلیمی تشخیص و کردار” منعقد ہوئی جس کا انعقاد یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کیا تھا جس کا مقصد فیکلٹی ممبران کو کلاسوں میں نتائج پر مبنی تعلیم میں تدریسی تکنیک اور طریقہ کار کو نافذ کرنے کی تربیت دینا تھاجس سے نہ صرف فیکلٹی ممبران کی تدریسی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی بلکہ جدید طریقہ تدریس کو استعمال کر کے اپنے کورس کے مواد کو صنعت کے موجودہ رحجانات کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتے ہیں بارانی زرعی یونیورسٹی کے یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک اس ورکشاپ کے کلیدی مقرر تھے اور انہوں نے اس موضوع پر ایک جامع گفتگو کی ڈاکٹر اکرام نے اپنا لیکچر دیتے ہوئے نہ صرف نتائج پر مبنی تعلیم کی تکنیکوں کی تفصیل سے وضاحت کی بلکہ نتائج پر مبنی تعلیم کو لاگو کرنے کے دوران فیکلٹی ممبر کو درپیش رکاوٹوں سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی بات کی آخر میں پروفیسر ڈاکٹر یاسر حفیظ ڈائریکٹر یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مہمان مقرر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں فیکلٹی کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں