غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں و چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی ڈاکٹر محمد علی تارڑ کے تعاون سے عورتوں کے حقوق کے متعلق ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ہیڈ وومن ونگ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ساؤتھ پنجاب مس قرت العین رانا کی سربراہی میں یہ تقریب بہترین انداز میں شروع ہوئی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسکالرز اور ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ عورت کے معاشرے میں کلیدی کردار کو اجاگر کیا گیا ۔ اس میں مہمان خصوصی مس سعیدہ آصف ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، ڈاکٹر محمد عمران ٹیچر انچارج ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس، ڈاکٹر اسماء مشتاق کنسلٹنٹ سائیکالوجسٹ ٹراما ڈی ایچ کیو ڈی جی خان، مس زرینہ بی بی سوشل ویلفیئر آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈی جی خان، مس فرح بشیر فاؤنڈر پریزیڈنٹ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان، ڈاکٹر رضوان الحسنین صدیقی کنسلٹنٹ نیورو سائیکائٹرسٹ، مس سمیرا بانو لیکچرر ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر طاہرہ شمشاد لیکچرر ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی غازی خان ڈیرہ غازی خان نے شرکت کی اور اپنے قیمتی الفاظ سے سامعین کو مفید کیا۔
اس تقریب میں مس سمیرا بانو لیکچرر ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی غازی یونیورسٹی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔
تمام سپیکرز نے وومن ایمپاورمنٹ کے حوالے اپنی رائے کا اظہار کیا اور گرل سٹوڈنٹس کو تاکید کی کہ وہ خود کو کسی سے کم تر نہ سمجھیں۔
اس تقریب کے ذریعے ایک شمع روشن کی گئی اور خواتین کے حقوق کے تحفظ تحریک کا آغاز کیا گیا۔
امید کی جاتی ہے کہ جنوبی پنجاب میں اس تحریک کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔
ہیڈ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ساؤتھ پنجاب مس قرت العین رانا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا استحصال بند ہونا چاہیے اور تمام پہلو سے چاہے وہ تعلیم ہو ہو، ملازمت ہو یا گھریلو امور اور پراپرٹی کے حقوق، عورت کو برابری کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ جنوبی پنجاب میں تعلیم نسواں کو ترجیح دینی چاہیے۔