کتے کے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی وفاقی محتسب نے وزارت اور ادارہ صحت کو طلب کر لیا۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اسلام آباد کے سر کا ری ہسپتا لوں میں عوام کے لئے کتے کے کا ٹنے کے علاج کی ویکسین کی عدم دستیابی کا نو ٹس لیتے ہو ئے خصو صی انکوا ئر ی کا حکم دیتے ہو ئے قومی وزارت صحت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ(این آ ئی ایچ)اور ڈرگ ریگو لیٹر ی اتھا رٹی پاکستان(ڈی آر اے پی)کے سر برا ہان کو09 جنو ری کو طلب کر لیا ہے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ دارالخلا فہ کے بڑ ے ہسپتا لوں میں انسا نی زند گی کے لئے اہم ویکسین کی عوام کے لئے عدم دستیا بی تشویشناک ہے۔

اسلا م آباد سے ایک شکا یت گزار ناظم حسین نے وفاقی محتسب کو ای میل ارسال کی کہ اس کے بیٹے کو پاگل کتے نے کاٹ لیا، وہ بیٹے کو وفاقی دارالحکومت کے ہسپتا لوں میں ویکسین لگوا نے کے لئے لے کر گیا تواسے بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں ویکسین دستیاب نہیں۔ وفاقی محتسب نے معاملے کی حساسیت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکر ٹیریٹ کے رجسٹرار کو انکوائری کر نے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی محتسب کے رجسٹرار نے فوری طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آ ئی ایچ)کے متعلقہ ڈاکٹر اور پولی کلینک ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے رابطہ کیا تو دونوں نے تصدیق کی کہ ان کے ہاں مذ کورہ ویکسین دستیاب نہیں۔وفاقی محتسب نے معاملے کی انکوا ئر ی کا حکم دیتے ہو ئے این آ ئی ایچ، وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی پاکستان کے سر برا ہان کو09 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں