ڈپٹی کمشنر اسلام آباد “عرفان نواز ” کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے فزیکل چیکنگ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد “عرفان نواز ” کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے فزیکل چیکنگ کا دورہ کیا شہریوں کو مزید سہولیات دینے کےلیے بلال اعظم ڈائریکٹر ایکسائز کو ہدایات دی گئی۔
فزیکل چیکنگ پہ کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت ایکشن اور کارروائی کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت،
بلال اعظم ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد اور اے ای ٹی اوز ،کے ہمراہ گاڑیوں کو چیک کیا، جن میں رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں سے فل فور رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کاروائی سے بچا جاسکے،
واضح رہے کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،

اپنا تبصرہ لکھیں