خیبرپختونخوا میں سال 2023 میں دہشت گردی کے 563 واقعات ہوئے، رپورٹ

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے جمعرات کو خیبرپختونخوا میں 2023 میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کی۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا (کے پی) میں اس سال دہشت گردی کے 563 واقعات ہوئے۔ 563 واقعات میں سے 243 بار پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے سب سے زیادہ 132 واقعات ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر میں 103 اور پشاور میں 89 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 86 بار شمالی وزیرستان اور 50 بار جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 837 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔

سب سے زیادہ گرفتار ملزمان کی تعداد پشاور سے 245 ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں