وزیر اعظم نے منصفانہ، شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک میں منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہنگامہ آرائی یا آتش زنی میں ملوث ہے تو اسے عدالتی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس عمل کا جو بھی نتیجہ نکلے ہم سب کو اس کی پابندی کرنی ہوگی۔

غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایک ریاست کے طور پر افغانستان کے ساتھ نقل و حرکت کے حوالے سے باضابطہ تعامل چاہتے ہیں۔ یہ بنیادی ہدف ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت کو مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں