وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کے دسویں اجلاس کی صدارت

اسلام آباد (سی این این اردو): پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کے دسویں اجلاس میں ْجامع اور قابل رسائی تعلیم کے زریعے ترقیٍْ کے موضوع پر ایک اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر خارجہ نے ایک اُمید افزا مستقبل کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

وزیر خارجہ نے تعلیم کے شعبے میں دولت مشترکہ کے ممالک کے درمیان اشتراک اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ نے دولت مشترکہ کے ہیڈ کوراٹرز ، لندن میں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کے دسویں اجلاس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں