پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں، نگراں وزیراعظم

نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کی سربراہی میں مسیحی وفد نے آج اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی. وفاقی وزیر سمیت مسیحی وفد نے سانحہ جڑانوالہ پر بروقت اقدامات کرنے پر اور جڑانوالہ کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا.

وفد سے گفتگو کرتے ہوئےنگران وزیراعظم نے باور کرایا کہ تمام ریاستی مشینری اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے ان کے ساتھ کھڑی ہے . نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں ہمارا آئین ذات پات, نسل اور رنگ کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کو سماجی, مذہبی, سیاسی اور معاشی حقوق دیتا ہے.

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کا سد باب ہو سکے. انکا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری اپنے مسائل اور تجویز حکومت تک پہنچائے , جہاں تک ممکن ہوا مسائل کا حل کرینگے . انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستانی افرادی قوت کا بنیادی حصّہ ہے جس کا پاکستان کی ترقی میں ایک اہم کردار ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک دوسرے کے عقیدوں کے احترام سے ہی پر امن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ہو سکتی ہے. ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے تمام طبقات کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا.

مسیحی وفد نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے جناب خلیل جارج کی بطور نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق تقرری کو خوش آئند قرار دیا.

مسیحی وفد میں سابق صوبائی وزیر براے انسانی حقوق پنجاب اعجاز آگسٹن ,سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ انصر, بشپ اندریاس, بشپ سیموئیل ازرایا , بشپ جوزیف ارشاد, بشپ ہمفرے پیٹرز , پاسٹر ہنوک حشمت, پاسٹر اولیور ضیاء شامل تھیں.

اپنا تبصرہ لکھیں