“اب گائوں چمکیں گے”مہم محکمہ لوکل گورنمنٹ کا منفرد اقدام ہے: اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین

حکومت پنجاب کی ہدایت پر “اب گاؤں چمکیں گے “مہم کا آغاز
اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ نادیہ پروین نے سیکرٹریز یونین کونسل میں کِٹس تقسیم کرکے “اب گائوں چمکیں گے” منصوبے کا افتتاح کردیا
تقریب میں تحصیلدار ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ، نمبرداران تحصیل چوآسیدن شاہ ،پٹواری بھی شریک تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین چوآسیدن شاہ نے کہا “اب گائوں چمکیں گے”مہم محکمہ لوکل گورنمنٹ کا منفرد اقدام ہے:
ان کا کہنا تھا-ہر یونین کونسل میں منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دے کر سیوریج و صفائی کا کام کرایا جائے گاصفائی منیجمنٹ کمیٹیاں متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل کی سربراہی میں قائم کی جائینگی مقامی لوگوں کو مہم میں شامل کرنے کا مقصد صفائی بارے شعور اجاگر کرنا ہے
منیجمنٹ اور ویلج کمیٹیوں میں مقامی لوگوں کو نمائندگی حاصل ہوگی منیجمنٹ کمیٹی ہر گھر سے معمولی 50 روپے سینیٹیشن فیس وصول کرے گی افتتاحی تقریب میں یونین کونسل سیکرٹریز ،نمبرداران اور اہل علاقہ کی بھی بڑی تعداد میں شرکت

اپنا تبصرہ لکھیں