نگران حکومت کی بڑے پیمانے پر بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ ،متعدد سیکرٹری تبدیل

اسلام آباد (سی این این اردو): نگران حکومت نے بڑے پیمانے پر بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کر دی،متعدد وفاقی سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے،چیف سیکرٹری سندھ کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ گریڈ 22 کے افسر محمد فخر عالم عرفان کو نیا چیف سکریٹری سندھ مقرر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے دوسرے روز ہی وفاقی بیو رو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیے۔اسٹبلشمنٹ ڈیویژن نے تبادلوں کے تحریری احکامات جاری کر دیے جس کے مطابق کامران علی افضل کو سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن،ساجد بلوچ کو سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن،عبد اللہ سنبل کو ایڈیشنل سیکرٹری وزات داخلہ،حسن نثار کو سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،مومن آغا کو ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن،محمد محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ ،شہزاد خان کو سیکرٹری ہائوسنگ،آصف حیدر کو موسمیاتی تبدیلی،اے ڈی خواجہ کو انسانی حقوق ،حمیرہ احمد کو قومی و ادبی ورثہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف سکریٹری سندھ سہیل راجپوت کا کا تبادلہ کرکے ایڈمسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر محمد فخر عالم عرفان کو نیا چیف سکریٹری سندھ مقرر کردیا ہے۔ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی چیف سیکریٹری سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ڈاکٹر فخر عالم عرفان اس سے قبل وفاقی سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے طور پر کام کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں