جنوب مغربی جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ ، سونامی ایڈوائزری جاری

جاپان کی محکمہ موسمیات نے 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد جنوب مغربی جاپان کے ساحل پر سونامی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

سی این این کے مطابق ، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 9:19 پر (7:19 صبح ) آیا، جس کے بعد کیوشو جزیرے کے میازاکی صوبے اور جنوبی کوچی پریفیکچر کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں اور ساحل سے دور رہیں جب تک کہ یہ ایڈوائزری ختم نہ کر دی جائے۔ جاپان کی محکمہ موسمیات نے یہ معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فراہم کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں