اسلام آباد کی آبپارہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی بائیک لفٹر گینگ کے تین ارکان گرفتار لیے۔
گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 20موٹر سائیکل اور اسلحہ اور گولیاں برآمد۔ ملزمان کی شناخت عبد الحمید ، دیدار اور امجد ریاض کے ناموں سے ہوئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
،ڈی آئی جی اسلام آباد علی رضا نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی