صدر مملکت کی لیفٹننٹ عزیر محمود ملک شہید کے گھر آمد

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت، شہید کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی اور لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو ملک کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا.

اس موقو پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عزیر شہید نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے، یہ بیمثال قربانیاں قوم کو جِلا بخشتی ہیں، دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،صدر مملکت نے سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

اپنا تبصرہ لکھیں