برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ نے فالکنر کو بطور وزیر تقرری پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مضبوط شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو اجاگر کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی تعلقات سٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہو جائیں گے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے برطانیہ کے ساتھ اقتصادی، دفاعی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
چیئرمین سینیٹ نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تنازعہ فلسطین کے حل پر زور دیا۔
وزیر مملکت فالکنر نے ایف سی ڈی او کے دورے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔
وزیر نے 2010 کے سیلاب کے دوران ملتان میں اپنے قیام کو بھی یاد کیا