گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایتھوپیا کے سفارتخانے میں آمد

،

گورنر کی سفارتخانے آمد پر، ایتھوپیاکے سفیر نے پرتپاک استقبال کیا.گورنر سندھ نے ایتھوپیا میں لینڈسلائیڈ کی وجہ سے لوگوں کی جان جانے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا

گورنر سندھ نے ایتھوپیا کی حکومت اور لوگوں سے اس اندوہناک واقعہ پر اظہار یکجہتی کیا

اس موقع پر سفیر جمال بیکر نے گورنر سندھ کو ایتھوپیا کی حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کی مستقل منتقلی کے لیے کی جانے والی امداد اور بچاؤ کی کوششوں کے بارے میں بتایا

سفیر نے گرین لیگیسی انیشیٹو پر بھی روشنی ڈالی جو کہ ڈاکٹر ابی احمد، ایتھوپیا کے وزیر اعظم کا اقدام ہے جس کا مقصد موسمیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا اور ملک اور خطے میں غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنانا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں